نائیجیریا (اُمت نیوز)نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اغوا کے بعد یرغمال بنائی گئی پانچ بہنوں کو کامیابی سے بازیاب کرا لیا گیا۔
نائیجیرین پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ہفتے کی رات شمالی نائیجیریا کے جنگل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں آزاد کرایا گیا۔
واضح رہے کہ 6 لڑکیوں کو رواں ماہ ان کے گھر سے ایک اغوا کیا گیا تھا جس میں سے ایک کو قتل کر دیا گیا تھا۔
اغوا کاروں نے لڑکیوں کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، لیکن پولیس بیان میں کسی کو رقم ادا کیے جانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔