اسلام آباد(اُمت نیوز)فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن لکھے گئے خط میں کہا کہ الیکشن میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معانی ہیں؟
فواد چوہدری نے خط میں شکوہ کیا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہوجاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئےگئے۔
فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ میرے بھائی کے کاغذات منظورہوئے، لیکن نیب نے انہیں میرے ساتھ شریک ملزم بنادیا۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں خود تمام سختیاں برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں، پنے ووٹرز، دوستوں اور خاندان کو مزید مصیبت میں مبتلا کرنا مناسب نہیں۔
ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 جہلم سے امیدوار تھے۔