کمبرج امتحانات،پاکستانی طلباء نے دنیا کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی: کیمبرج امتحانات میں پاکستانی طلباء نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان کے 84 طلباء نے کیمبرج امتحانات میں دنیا بھر سے شریک امیدواروں میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرلئے۔کنٹری ڈائریکٹر عظمی یوسف کے مطابق کیمبرج امتحانات میں 369 پاکستانی طلبا نے مجموعی طور پر 403 ایوارڈ حاصل کیئے ،یہ ایوارڈ پاکستان کے 172 کیمبرج اسکولوں سے کیمبرج او لیول اور انٹرنیشنل ‏AS اور A لیول کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی پر دیئے گئے ہیں،پاکستانی 84 طالب علم ایسے ہیں جنہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔