کراچی : شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب بیروزگاری سے تنگ شوہرنے بیوی اورتین کم سن بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،احسن رضا رضوی نے تین بچوں جبرائیل،میکائیل،بچی امہ ہانی اوراہلیہ ندا رضوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا،عمارت کی چھٹی منزل پرواقع فلیٹ میں لاشوں کی اطلاع پرپولیس کی نفری جائے وقوع پرپہنچی،پولیس کے مطابق مرد کی پھندا لگی لاش گھرمیں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی،پولیس نے امکان ظاہرکیا کہ ملزم نے بچوں اوربیوی کو فائرنک کرکے قتل کیا۔
ملزم نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد پنکھے سے لٹک کرخود کشی کی،ایس ایس پی ملیرنے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کیا،لاشوں کو شواہد حاصل کرنے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے بسترپرتین بچوں اوربیوی کو گولیاں مارکرقتل کیا گیا،جائے وقوع سے تیس بورکا پستول اورخول بھی تحویل میں لے لیے ہیں،ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ احسن نامی شخص نے پہلے بیوی اوربچوں کو نشہ آورچیزیا زہردیا پھرگولیاں مارکرقتل کیا،چاروں کو قتل کرنے کے بعد احسن نے خود کو پھندا لگاکرخودکشی کرلی،انکا کہنا تھا کہ کرائم سین یونٹ کے آنے سے پہلے ایسا معلوم ہورہا تھا کہ گلا کاٹا گیا لیکن پھرکرائم سین یونٹ کی ٹیم نے پستول برآمد کرلی۔