ملتان : سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے حلقہ این اے 149 پر الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے ملک میں جس کی لاٹھی ہوتی ہے اسی کی بھینس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایک سوال کرتے ہیں کیا ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ میرے پاس عوام کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف اس وقت مشکلات کا شکار ہے، جب بانی پی ٹی آئی لاڈلے تھے تو میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوا۔ نواز شریف نے اقتدار کے لیے سمجھوتہ کیا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا سائفر کا کیس کوئی کیس نہیں، شاہ محمود قریشی کو ہم جانتے ہیں وہ ملک کا باغی نہیں۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے حمایت مانگی تو اسکی مہم چلاؤں گا۔