چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقے میں 7شدت کا زلزلہ

بیجنگ : چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقے میں 7شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 27کلومیٹر زیرزمین تھی۔زلزلے کے جھٹکے بھارتی شہر دہلی ،قازقستان اورتاجسکتان میں بھی محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔