اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کے لیے ڈھاکا پہنچ گئے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی بنگلادیش پہنچے ہیں۔دونوں کھلاڑی آئندہ میچز کے لیے کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اکثر کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور آئی ایل ٹی 20 کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کیے تھے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے لیے جن پلیئرز کو این او سی جاری کرنے کی تصدیق کی گئی تھی ان میں محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، عاکف جاوید، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللّٰہ شفیق، عمران جونیئر، سلمان ارشاد، شعیب ملک اور خوشدل شاہ شامل ہیں