اسلام آباد(اُمت نیوز)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے متعدد صحافیوں نے ویزہ کے لیے درخواستیں دی ہیں، مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔