شیخ رشید کی طبیعت ناساز، جیل سے اسپتال منتقلی کی درخواست دائر

راولپنڈی (اُمت نیوز)جیل میں شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں اسپتال منتقلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو کسی بھی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جائے، ان کی طبیعت ناساز ہے اور کسی کو ملاقات کی بھی اجازت نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیخ رشید کی طبیعت ناسازی پر طبی معائنے کا حکم دے اور اس کی رپورٹ بھی طلب کی جائے۔

درخواست اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔