پنجاب: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 ننھے بچے نمونیا سے جاں بحق

 

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب میں نمونیا کا مرض بے قابو ہوگیا ہے، لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 14 ننھے بچے دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں ایک ماہ سے چار سال کے درمیان ہیں۔ جن میں فیصل آباد کے پانچ، شیخوپورہ کے تین، لاہور پنڈی بھٹیاں سے دو بچے شامل ہیں۔

جبکہ گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین سے ایک ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

گزشتہ روز بھی 12 بچے نمونیا سے دم توڑ گئے تھے۔

سات روز کے دوران 86 بچے موت کی نیند سوچکے ہیں، جبکہ صوبے میں مزید 979 بچے نمونیا کا شکار ہیں۔

رواں برس 208 ننھے پھول مرجھا چکے ہیں۔