راولپنڈی(اُمت نیوز) اے این ایف نے خیبر پختونخوا سے بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خودکار اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جدید اسلحہ کا دہشت گردی میں ممکنہ استعمال خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ٹول پلازہ اٹک کے قریب سے دوران تلاشی ٹیوٹا ہائی ایس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، جس میں 10 کلاشنکوف، 2 شارٹ گن، 5 عدد 30 بور پسٹل، ایک بریٹا پسٹل، 33 کلاشنکوف میگزین اور شارٹ گن کے میگزین بھی شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار میانوالی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کواسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لیے اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔