جولائی میں بجلی کی کل اوسط پیداوار 20000 میگاواٹ تھی، فائل فوٹو
جولائی میں بجلی کی کل اوسط پیداوار 20000 میگاواٹ تھی، فائل فوٹو

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان بھی سنبھال لیا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریباً 40 دن بعد نئے وفاقی وزیر داخلہ کا تقرر کردیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے گوہر اعجاز کی بطور وزیر داخلہ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ قلمدان ملتے ہی نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

وزارت داخلہ آمد پر وزارت کے سینئر افسران نے گوہر اعجاز کا استقبال کیا اور ان کی سینئر افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی، جس کے بعد وزیر داخلہ کو وزارت سمیت اُس کے ذیلی اداروں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔ واضح رہے کہ گوہر اعجاز وزیر داخلہ کے ساتھ وزیر تجارت کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔