اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ آج دوران عدت نکاح کیس سے متعلق بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے شکایت کنندہ خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاور مانیکا سے جواب طلب کیا ہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے خاور مانیکا کو 25 جنوری کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔