راولپنڈی : پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں موجود حاضرین کومشق کے اغراض ومقاصد اور حکمت عملی پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سی اسپارک مشق کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کاتنقیدی جائزہ لیناہے۔ مشق میں پاک بحریہ کے تمام کامبیٹ ایسٹس کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے،اسپیشل فورسزاورپاک میرینزبھی شامل ہوں گے۔
مشق سی اسپارک 2024 میں پاک بحریہ کے ساتھ پاک آرمی اورپاکستان ایئرفورس کے اہلکاراوراثاثے جوائنٹ آپریشنزمیں حصہ لیں گے۔ یہ مشق خطے میں امن وسلامتی کوبرقراررکھنے کے پاکستان کےعزم کومزیدتقویت فراہم کرے گی۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزارتوں بشمول دفاع،خارجہ، قانون اورنیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان کےعلاوہ مسلح افواج کے افسران کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔