عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز فوج تعیناتی منظور دی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کی شق 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی،فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی ۔فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی۔فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے ،سول آرمز فورسز پرنٹینگ کارپوریشن آف پاکستان میں بھی تعینات ،سول آر فورسز پاکستان پوسٹ فائونڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہے۔

اس سے قبل نگران وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی ۔ سول آرمڈ فورسز کے دستے حساس حلقوں میں کوئیک رسپانس ٹیم کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے ہنگامی طور پر پیش کی گئی۔ کابینہ نے حساس حلقوں کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔