حسان نیازی کیس،حلیم عادل شیخ کو پیش کرنے کا حکم

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے حسان نیازی کو فرار کروانے کے کیس میں جیل حکام نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے جمعرات کو سماعت کے موقع پر جیل حکام کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو پیش نہیں کیا گیا جبکہ مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم رہنما استحکام پاکستان پارٹی علی زیدی عدالت میں پیش ہوئے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے دونوں کے خلاف گواہان کو عدالت میں پیش ہونا ہے.
علی زیدی نے جج سے کہا کہ گزارش ہے کہ پولیس کے گواہوں سے قرآن پر حلف لیں میں بھی قرآن پر حلف اٹھانے کے لئے تیار ہوں عدالت نے پولیس کو اگلی سماعت پر حلیم عادل کو پیش کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔