بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

پی پی،ن لیگ ایک، بلاول کی مدد نہیں کر ینگے، عمران خان

راولپنڈی:  تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے دوٹوک الفاظ میں ملک بھر کے ٹائیگرز کو پیغام دیا کہ کوئی بھی شخص پیپلز پارٹی کو ووٹ کاسٹ نہ کرے اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے اتحاد کرے ، ہم کسی صورت بلاول بھٹو زرداری کی مدد نہیں کریں گے وہ ہم سے مدد مانگنے کی بجائے ان سے مانگے جن سے مل کر 16 ماہ حکومت کی۔ یہ بظاہر ایک دوسرے کے مخالف ہو چکے ہیں لیکن یہ اندر سے ایک ہی ہیں،ساری پاور اسٹیبلیشمنٹ کے پاس ہے بات بھی اس سے کرنی چاہیے جس کے پاس پاور ہو، امیدوار اتوار سے میدان میں نکل کر انتخابی مہم شروع کریں۔

سائفر کیس اور القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں ہے ،میڈیا کے دوستوں کو پیچھے بٹھا دیا گیا ، تحریک انصاف میدان میں موجود ہی نہیں تو سروے کیسے کیا جارہا ہے، ، ساری پارٹیاں ایک ہو چکی ہیں ۔ادھر عمران خان نے 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے کیسز بھی روز رکھیں تاکہ جلدی کام مکمل ہو، 8 سال پرانا کیس 13 فروری کو رکھا گیا، 4 سال پرانا کیس روز رکھا جاتا ہے ۔احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈ کیس کی آئندہ سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ ملزمان کو چالان کی نقول بھی فراہم کر دی گئیں، 6 فروری کی تاریخ فرد جرم کیلئے مقرر کر دی گئی ۔

علاوازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس اور القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ۔عمران خان کے وکیل نے درخواست پر اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس کی شکایات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناع میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے رجسٹرار آفس کوتوشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔