ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کو 8 فروری سے پہلے مناظرے کا چیلنج دے دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے ذریعے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت اور کہیں بھی مجھ سے بیٹھ کر مناظرہ کریں۔
I invite the PM candidate of @pmln_org, @NawazSharifMNS, to engage in a debate with me anytime, anywhere before Feb 8. Globally, Presidential and Prime Ministerial candidates participate in televised debates, providing voters with crucial insights into their plans. This…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 26, 2024
لاول نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں اور وہ اپنے ووٹرز کو منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بتاتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ووٹنگ سے قبل شفافیت کا عمل برقرار رکھنے کیلیے ووٹرز کو یہ آگاہی ہونا بہت ضروری ہے۔اس سے قبل ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ سمجھ رہی ہے کہ انہوں نے میچ فکس کرلیا جبکہ وہ تو گھروں سے بھی باہر نہیں نکل رہے، ایک سیاست دان چوتھی بار وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کیلیے کوششیں کررہا ہے۔