ن لیگی منشور آج پیش کیا جائے گا، کیا بیانیہ لیا گیا ہے؟

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) عام انتخابات 2024ء کیلئے آج اپنا منشور پیش کرے گی، منشور کا نام ”پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو“ رکھا گیا ہے۔

منشور کے اعلان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ہوں گے، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔

منشور میں ”پاکستان کو نواز دو، 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں“ کا بیانیہ بنایا گیا ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سے جڑے پراجیکٹ کو لے کر چلنے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی ن لیگ کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔

پیپلز پارٹی آج پشاور میں پاور شو کرے گی جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے، جبکہ مریم نواز ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گی۔