بانی پی ٹی آئی کی کا جیل ٹرائل روکنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور (اُمت نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی دلائل طلب کررکھے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل روکنے اور توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔