لاہور(اُمت نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت 266 ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع کردیا۔
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے 266 ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع کر دیا۔
انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت 130 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
میاں محمود الرشید سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی ٹرائل کے لیے حاضری مکمل کی گئی، برضمانت پی آئی رہنما روبینہ جمیل نے ہیش ہو کرحاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔
پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، چالان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ عنبرین راجہ، عائشہ علی بھٹہ سمیت 266 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
مقدمے میں بغاوت اورعوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف میرے حلقے میں آکرمیرے بینر اتار رہے ہیں، نواز شریف تو ایک ہزار بندہ اکھٹا نہیں کررہا، ہم لاکھوں لوگ اکٹھا کریں گے، جس پر فاضل جج نے جواب دیا کہ جو کچھ ہوگا، قانون کے مطابق ہوگا۔