جنوبی وزیرستان: انتخابات کے بعد تک کیلئے دفعہ 144 نافذ

 

جنوبی وزیرستان (اُمت نیوز)جنوبی وزیرستان لوئر میں انتخابات کے بعد تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت وزیرستان لوئر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران قانون کے مطابق سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد، امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 گیارہ فروری تک نافذالعمل رہے گی، جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔