حب : پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں اب بھی پرفیکٹ جمہوریت نہیں، بلوچوں کو ان کا حق دلائیں گے۔بلوچستان کے ضلع حب میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے،بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں، امن امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہے، آپ ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں،آپ کی بقاء جمہوریت میں ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی بقا جمہوریت میں ہے۔ حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں۔
سابق صدر نے کہا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا حق آپ کو دلائیں گے،بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں،جمہوریت کی طرف چلیں،جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی بقاء ہی جمہوریت میں ہے،کسی کابیٹا، بھتیجا، بھانجا مرتا ہے کیوں اس طرف جاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کے دن جمہوریت اور تیر کو ووٹ دیں، بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے جنگ کی اور اب بھی کر رہے ہیں،آپ سب الیکشن کے دن ہمارےاْمیدواروں کو ووٹ دیں۔ سابق صدر نے کہا کہ انشاء اﷲ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے،ہم اس شہر کو سنبھالیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں، بےنظیربھٹو نے جمہوریت کا علم اٹھایا۔