کراچی (اظفر عباسی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ،ن لیگ اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا۔گزشتہ روزکراچی کے باغ جناح میں آج فیصلے کا دن ہے اور کراچی کے عوام نے فیصلہ دے دیا،کراچی سے لے کر چترال تک غربت ناچ رہی ہے، غربت، مہنگائی، اقربا پروری کا ذمہ دار کون ہے،ہر ایک کہہ رہا ایک باری اور دو لیکن مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے ۔جماعت اسلامی کے تحت عام انتخابات کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں باغ جناح کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں عظیم الشان اورتاریخی ”جلسہ اعلان کراچی “ منعقدکیا گیا جس میں شہر بھر سے لاکھوں شہریوں نے شرکت کی اورترازو کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
سراج الحق نے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ماضی میں کراچی کو تعمیرو ترقی کا شہر بنایا تھا اور آئندہ بھی بنائیں گے۔پیپلزپارٹی نے 300یونٹ فری دینے کا وعدہ کیا ہے یہ وعدہ بالکل اسی طرح ہے جیسے 1970میں روٹی،کپڑے اور مکان کا وعدہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی پہلے تھر کے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیں اور ان کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف شہروں کی نمائندہ نہیں بلکہ سندھ اور پنجاب کے دیہاتوں کی بھی نمائندہ ہے، 8فروری کے دن ترقی کے نشان ترازو پر مہر لگائیں، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر مہنگائی،بد امنی اور بے روزگاری کے خلاف متحد کریں گے۔
سراج الحق نے تقریر کے اختتام پر جلسہ کے لاکھوں شرکاء سے کھڑے ہو کر عہد لیا کہ 8فروری تک ترازوکی کامیابی کے لیے جدوجہد کریں گے۔8فروری کو ظلم و جہالت،،بد امنی، بے روزگاری کے خلاف اورڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ترقی کے نشان ترازو پر مہر لگائیں
امیر جماعت اسلام کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی کو اس کا مالیاتی حق دے دو،یہاں کے بچوں کو تعلم دے دو تو حکمرانوں کو دنیابھرمیں کشکول لے کر نہیں پھرنا پڑے گا۔کراچی ووالے 96نشستوں کی طاقت جماعت اسلامی کو دے دیں،ہم 312ارب روپے کا تعلیم کا بجٹ کراچی پرخرچ کریں گے۔کراچی کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ بھی لائیں گے،اسپتالوں کو بھی ٹھیک کریں گے، ماڈل اسکولز بھی بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج تین تلوارپر پی ٹی آئی کے جلسے پرشیلنگ کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنی انتخابی مہم میں اہل غزہ و فلسطینیوں کو نہیں بھولیں گے،فلسطین پرفلسطینیوں کا حق ہے،اسرائیل ناجائز ریاست ہے،دوریاستی حل کی بات کرنے والوں اور امریکا و اسرائیل کی مذمت اورحماس کی حمایت نہ کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے۔وڈیرہ شاہی مافیا شہر پرمسلط ہے جو ہمارے بچوں کو پڑھنے نہیں دے رہا،انہیں آگے نہیں بڑھنے دیا جارہا۔جماعت اسلامی انٹرکے طلبہ وطالبات کے ساتھ ہے اورساتھ مل کرجاگیرداروں اوروڈیروں سے لڑیں گے۔انٹرمڈییٹ کے طلبہ وطالبات کے امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کی جائے اورانہیں ان کا حق دیا جائے۔