اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ میں صحافیوں کی ہراسگی سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مبینہ مہم پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافیوں و یوٹیوبرز کو نوٹس بھیجے جانے کے کے بعد پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ (پی اے ایس) اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن (آئی ایچ سی جے اے) کی جانب سے مشترکہ قرارداد کی منظوری اور دونوں تنظیموں کے نومنتخب نمائندوں کے ساتھ چیمبر میں ملاقات کے بعد کر مبینہ طور پر صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کا از خود نوٹس لیا تھا۔
اٹارنی جنرل، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے عہدیدار روسٹرم پر موجود ہیں۔