کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں آج شام بارش برسانے والے مغربی سسٹم کی انٹری متوقع ہے، جس کے باعث کہیں رم جھم، کہیں ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔
بارش برسانے والے سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا، سسٹم کا دوسراحصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارشیں برسائے گا۔ جبکہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد موسم، ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔