پی ٹی آئی امیدوار صنم جاوید ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار

لاہور(اُمت نیوز)مریم نواز کےمدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو مسلم لیگ (ن) کے آفس جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تھانہ شادمان پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت پر جج نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی

صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کو 6ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسایا۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا۔