لاہور (اُمت نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے 90 فیصد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے 44 حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 4 ہزار403 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے شہر میں 3 ہزار 540 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 813 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔
لاہور میں صرف 50 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ آرمی کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے، تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر لاہور میں 14 قومی اور 30 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔