راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئےاور 2 بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ 29 اور 30 جنوری کی رات بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔
On night 29/30 January 2024, multiple terrorists including suicide bombers attacked #Mach and Kolpur Complexes in #Balochistan, which was effectively responded by Law Enforcement Agencies (LEAs).
Security forces in the vicinity were immediately mobilized who are… pic.twitter.com/epVb5MYHz9
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 30, 2024
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا جو آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں، آپریشن کے دوران اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 اہلکار دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ 2 معصوم شہریوں نے بھی شہادت کو گلے لگا لیا۔
ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔