ن لیگ نے کراچی میں ماں اورتین بیٹیوں کو ٹکٹ دیدیئے

کراچی : شہر قائد سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پرتین بہنیں اوروالدہ امیدوار،چاروں وکالت سے وابستہ،تین بہنیں شرقی سے اورانکی والدہ ضلع وسطی سے ن لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑرہی ہیں،مسلم لیگ نے کراچی میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی 22 میں سے 18 نشستوں پرامیدوارنامزد کئے جن میں 5 خواتین ہیں جبکہ ن لیگ کے ٹکٹ پرصوبائی نشستوں کیلئے 38 امیدوار ہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرکراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر تین سگی بہنیں اوران کی والدہ الیکشن لڑرہی ہیں ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں خواتین امیدوار وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں،این اے 247 سے ن لیگ کی امیدوار ناہید پروین مسلم لیگ ن شعبہ خواتین اورمسلم لیگ ن لائرز فورم کی رہنما ہیں،این اے 238 کراچی شرقی سے انکی بیٹی سدرۃ المنتہی ،پی ایس 100 سے بیٹی ثروت جواہراورپی ایس 103 سے معظمہ ارجمند امیدوارہیں،ناہید پروین ایڈووکیٹ 1993 سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں،خدمت کمیٹی کی چیئرمین اورڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہیں۔

ناہید پروین نے بتایا کہ جب نوے کی دہائی وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ بحالی جمہوریت کی جدوجہد کررہی تھیں تو اس وقت ان کی صاحبزادیاں انکے ساتھ جلسوں اورپارٹی پروگرامزمیں جاتی تھیں،ناہید پروین نے خود اور اپنی تین بیٹیوں کو الیکشن کا ٹکٹ ملنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے دورمیں ساتھ چلے ہیں مشکل وقت دیکھا مسلم لیگ ن نے ہماری خدمت اورخلوص سے وفا کیا اورہمارے گھرکی چارخواتین کو ٹکٹ دیئے۔

سدرۃ المنتہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قیادت کا شکریہ کا نوازشریف ویژن کو پھیلانے اورخدمت کا موقع دیا،ایڈوکیٹ ثروت جواہرنے بتایا کہ کافی عرصے سے ن لیگ ویمن اورلائرزونگ میں کام کررہے ہیں،کراچی کو امن نوازشریف دورمیں ملا اب ترقی بھی ن لیگ دورمیں ہوگی،معظمہ ارجمند نے کہا کہ اپنے لوگوں کی خدمت کیلئے سیاست بہترین پلیٹ فارم ہے ہمیں میرٹ پر ن لیگ نے ٹکٹ دیا۔