اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں 30 جنوری کو منعقد کی گئی ”پٹرولیم کانفرنس 2024“ میں نمایاں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اور نمائندگان نے شرکت کی اور کہا کہ مستقبل میں پاکستان ایک شاندار ملک ہوگا۔
پٹرولیم کانفرنس کا انعقاد وزارت توانائی کی کاوشوں سے عمل میں آیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت کانفرنس میں پیٹرولیم کے شعبے میں نئے رجحانات اور پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے اعلیٰ کی جانب سے صوبوں کی نمائندگی کی گئی۔
کانفرنس میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں، ماہرین اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا، شرکاء کا کہنا ہے کانفرنس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔
پیٹرولیم کانفرنس نے وسیع نیٹ ورکنگ اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، شرکاء کو ممکنہ شراکتیں دریافت کرنے اور تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رہنے کا موقع ملا۔
یہ کانفرنس مسائل کو حل کرنے اور سرمایہ کاری کو تقویت دینے کے لیے اہم ہے۔
بین الاقوامی شرکاء نے کہا کہ کانفرنس سے مزید مواقع مل گئے ہیں، یہ کانفرنس پالیسی میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گی، پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترغیب ملے گی۔
بین الاقوامی شرکاء نے کہا کہ اس عظیم ملک کے ارد گرد قابلِ استعمال وسائل کو تلاش کیا جائے گا، چائنہ کی پیٹرولیم کمپنیوں کو چاہیے کہ سرمایہ کاری کریں، کیونکہ مستقبل میں پاکستان ایک شاندار ملک ہوگا۔
شرکاء نے کہا کہ پاکستان میں آنشور پروڈکشن میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے، گری ہوئی پروڈکشن کو واپس بڑھانے کے امکانات اور گیس تلاش کے مواقع موجود ہیں۔