توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کو گرفتار لیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی اور عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید، 10 سال نااہلی اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں دوران سماعت اور فیصلہ سنائے جانے کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھیں۔

کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو انہیں ویمن پولیس نے گرفتار کرلیا۔