پبلک سروس کمیشن کے 6 فروری کو ہونے والے انٹرویو منسوخ

پشاور (اُمت نیوز) پشاور میں پبلک سروس کمیشن کے 6 فروری کو ہونے والےانٹرویو منسوخ کر دیئے گئے۔

پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی کمی کا سامنا ہو گا اس لیے 6 تا 9 فروری تک ہونے والے تمام انٹرویوز منسوخ کردیئے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو بعد میں انٹرویو سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔