چین نے دو ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(اُمت نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد چین سے بھی قرض رول اوور ہونے کے امکانات مزید روشن ہو گئے، چین نے دو ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھ تھا، پاکستان نے چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر قرض سیف ڈپازٹ حاصل کیا ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کردیا جائے گا، چین کی جانب سے قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دو ارب ڈالر ڈپازٹ پر دو فیصد سے کم شرح سود عائد ہے، دو ارب ڈالر قرض کا میچورٹی ٹائم 23 مارچ 2024 کو مکمل ہو جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ارب ڈالر قرض مزید ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا جائے گا۔