راولپنڈی : ضلع ڈیرہ غازی خان کے رہائشی لانس نائیک رحمت اللہ عمر 30 سال اور ضلع ٹانک کے رہائشی سپاہی محمد زمان عمر 28 سال کی نماز جنازہ ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔ دونوں سپاہیوں نے 29/30 جنوری کی رات مچھ، بولان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت قبول کی۔
نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔