کراچی : ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل کے بھائی کوکراچی سے اغواء کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے،گلشن اقبال تھانہ میں واقعہ کا مقدمہ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر افتخار نوری کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اغواکاروں نے گلشن اقبال کے علاقے سے بھائی کو اغواء کیا جس کے لیے تین گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ،اغواکاروں نےتین گاڑیاں بھائی کی گاڑی کے قریب لگائیں اورانہیں اسلحہ کے زورپرآغوا کرکے لے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ریٹائرڈ کرنل احمد کے اہلخانہ سے ایک لاکھ ریال چھینے گئے تھے۔
پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos