ملائیشیا: سلطان ابراہیم اسکندر ملک کے نئے شاہ منتخب ہو گئے

کوالا لمپور: ملائیشیا کی ریاست جوہر کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان سکندر نے ملائشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور حلف اٹھا لیا۔سلطان ابراہیم سلطان سکندر نے آج بدھ کو قومی محل میں منعقدہ تقریب میں ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سلطان ابراہیم سلطان سکندر 1958 میں پیدا ہوئے، 2010 سے ریاست جوہر پر حکومت کر رہے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نےسلطان ابراہیم سلطان سکندر کو ملائیشیا کے نئے بادشاہ بننےپر مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی خبررسقاں ادارے شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نےسلطان ابراہیم سلطان سکندر کو ملائیشیا کے نئے بادشاہ بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔