ملائیشیا کے نئے بادشاہ کی دولت کے چرچے

کوالا لمپور:ملائیشیا کے شاہی خاندان کے 65 سالہ جوہر سلطان سکندر ملک کے نیا بادشاہ  اور دنیا میں ان کی دولت کے چرچے ہو رہے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ان کا خاندان 5.7 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کا مالک ہے، جس میں کاریں، نجی فوج اور طیارے بھی شامل ہیں۔ سلطان سکندر کی دولت صرف ملائیشیا تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک سے باہر بھی اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے اثاثوں میں زمینیں، کانیں، ٹیلی کمیونیکیشن، پام آئل سمیت دیگر شعبوں میں ان کا حصہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوہر سلطان کا محل ان کے خاندان کی دولت کا مظہر ہے، جہاں 300 لگژری کاریں، نجی طیاروں کی فلیٹ، گولڈن اور نیلے رنگ کا 737 بوئنگ بھی کھڑا رہتا ہے اور ان کے خاندان کی نجی فوج بھی ہے۔ سلطان کی دولت میں سنگاپور میں 4 ارب ڈالر مالیت کی اراضی سمیت بوٹینک گارڈن سے متصل مہنگا علاقہ ٹائیرسال پارک بھی شامل ہے۔