سوات: مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے میں نے ایک ایک چیز لکھی ہوئی ہے،عمران خان کو پچھلی باتوں کا حساب دینا پڑے گا،خیبرپختونخوا کے سادہ لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا،اب دھوکے میں نہ آئیں، کے پی کے لوگ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ کتنے لوگ ہیں یہاں جن کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر ملا ہو،نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،اگر آپ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں گے توخیبرپختونخوا کی تقدیر بدل دیں گے۔
سوات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاخیبرپختونخواہ کے لوگ بہت سادے لوگ ہیں،ان کے جذبات سے کھیلا گیا، سادہ لوگوں کو کیوں دھوکا دیا گیا؟، ان کو دھوکا دیتے شرم نہیں آئی؟،عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کئے؟،لوگوں کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں ان کو نوکری دی نہ کوئی ریلیف، مجھے عوام کی حالت پر ترس آتا ہے،آپ نے ایسے بندے کو کیوں اجازت دی کہ اس نے ملک کو اجاڑ دیا، اب وہ بل 20 ہزار روپے کا ہوگیا جو نواز شریف کے دور میں ایک ہزار روپے کا آتا تھا، میں پورا رستہ دیکھتے آیا ہوں مجھے تو کوئی بلین ٹری سونامی نظر نہیں آیا، اس نے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا ،آپ ایک بندے کے جال میں پھنسے،میں نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاتھا، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگ گئے، اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخوا سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا،پوچھنا ہے آپ نے کیوں اسے موقع دیا، وہ اس صوبے سے پنجاب ایکسپورٹ ہوا،آپ اس کے جال میں خود بھی پھنس گئے اور باقی ملک کو بھی پھنسادیا، اﷲ سے معافی مانگیں، پہلے تو آپ کو چکردیا گیا ہے، 8 فروری کو مجھے نہ چکردے دینا، ہم نے تو حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی، بتاؤ انہوں نے کیا بنایا ، ٹنل ہم بنائیں اور ووٹ جائیں کسی اور کووعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے،آئندہ مکر و فریب کی سازش میں نہ آنا، اقتدار میں آئے تو عوام کی دہلیز پر تمام سہولتیں فراہم کریں گے، نیا پاکستان تلاش کرتے کرتے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،بتایا جائے 300 ڈیم کہاں ہیں؟،کبھی قوم سے جھوٹ نہیں بولا، کے پی میں ایک ایک منصوبہ مکمل کریں گے۔