ڈیرہ اسماعیل خان فورسزکا خفیہ آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: ڈیرہ اساعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا سرغنہ ساتھی سمیت مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔