الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،خرم شیرزمان پر50 ہزارجرمانہ

کراچی:  صوبائی الیکشن کمشنرسندھ شریف اللہ کی سخت ہدایات پر صوبہ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں جاری ہیں،کراچی ساؤتھ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں اوروضاحت نہ دینے پرخرم شیرزمان پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا،کراچی ایسٹ میں خلاف ضابطہ اقدامات پراین اے 248 کے امیدوارمحمد حسن خان پر48 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق پرمکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی.

پی ایس 6 کشمورمیں اسلحہ کی نمائش پراین اے 191 کے امیدوارعلی جان مزاری اورپی ایس 06 کے امیدوارمحبوب بجارانی کو نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ سکھرمیں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ پرامیدوارکونوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی،صوبائی الیکشن کمشنرسندھ شریف اللہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔