پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش سے موسم صاف اور خوشگوار ہو گیا جس کے نتیجہ میں شہر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 60ریکارڈ کی گئی ۔ پی ڈی ایم اے ترجمان نے کہا ہے کہ مری کی تما م سڑکوں سے برف صاف کر دی گئی ہے۔

مری میں سیاحوں کو لوٹنے کی ایک اور ویڈیو وائرل ٹی ڈی سی پی پنجاب کے عملے نے سیاح کی جانب سے شکایت نوٹ کرلی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں، مقامی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کریں،واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ ہوئی،اسلام آباد سے سکردوکی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، 452 بھی منسوخ کردی گئیں،

کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311 اور اسلام آباد پی اے 208 منسوخ ہوئیں،پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ کردی گئیں ۔پشاوردوحہ کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد سیالکوٹ اورملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہے۔