سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس مقصد کیلئےضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیارکر لیا گیا، عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے بیان حلفی لیا جائے گا۔بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جائزہ لینے کی اجازت ہو گی، سوشل میڈیا آپریٹر کسی سیاسی جماعت کیلئے ووٹ نہیں مانگ سکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کسی امیدوار کی تشہیر یا ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو موبائل فون سے پولنگ سٹیشنز کے اندر کی فوٹیج بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔