علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو

مچھ میں فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل۔24 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کیے تھے جنہیں جوانوں نے بہادری سے پسپا کیا۔ یہ حملے 29 اور30 جنوری کی رات کیے گئے، دہشتگردوں کوبعد میں سرچ آپریشن میں جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ تین روز میں 24دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ ، عطاءاللہ، عبدالودود،ذیشان اوران کےماسٹرمائنڈ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج دیگرسیکورٹی اداروں کےساتھ امن،استحکام کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔