اسلام آباد : قومی و صوبائی تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی 4ٖفروری تک تمام حلقوں میں ترسیل مکمل کرلی جائے گی ترسیل کا 85 فی صد کام مکمل کرلیا گیا راولپنڈی اسلام آباد سمیت31 قریبی حلقوں میں یی ترسیل ہونا باقی ہے قانون کے مطابق محفوظ ترین کاغذ استعمال کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے جمعہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ7فروری کی صبح ملک بھر میں تمام پریذائیڈنگ افسران کو بیلٹ پیپرز سپرد کردیئے جائیں گے 5اور 6فروری کو آراوز اور ڈی آر واز کے دفاتر میں بیلٹ پیپرز کو تھیلوں میں بند کرنے کاکام مکمل کرلیا جائے گا اور پولنگ اسٹشنز کو ترسیل شروع ہوجائے گی ۔ پرنٹنگ حساس معاملہ ہے ،ہم نے ووٹر کا حق ان کے قریب پہنچانا ہے،14 جنوری سے لے کر آج تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی، اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں قومی اسمبلی کیلئے سبز صوبائی اسمبلی کیلئے سفیدتین پرنٹنگ پریسز میں چھپائی ہوئی۔
پرنٹنگ پریسز میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔5 فیصد سنگل کالم، 50 فیصد ڈبل کالم، تیس فیصد تین کالم، 11.15 فیصد چار کالم، 2.4 فیصد پانچ کالم بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز کے ساتھ اس مرتبہ فارم 45 بھی پرنٹ کر کے بھیجا جا رہا ہے تمام امیدواروں کے نام شامل ہیں ۔2018 کی نسبت 2024 میں امیدواروں کی تعداد 54.74 فیصد زیادہ ہے۔859حلقے ہیں ۔ ادھرعام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔
بلوچستان سے کل 53 لاکھ 71 ہزار 947 ووٹرز کے لیے 1کروڑ 7لاکھ 43 ہزار894 بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے جبکہ کے پی سے 2کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ووٹرز کے لیے 4 کروڑ 38 لاکھ 56 ہزار 238 بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے۔دریں اثناا لیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کئے ۔نور اسلم آفریدی ،آزاد امیدوار، این اے 35 کو 5 ہزار جرمانہ، فواد اللہ خان آفریدی، آزاد امیدوار، این اے 35 کو 10 ہزار جرمانہ،اے این پی کے امیدوار یعقوب خان حلقہ پی کے 90 کو 5 ہزار جرمانہ ،جنید اللہ آفریدی،آزاد امیدوار پی کے 90 کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے ۔