اٹک (اُمت نیوز)ضلع اٹک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب ریلوے گراؤنڈ کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے لاکھوں روپے کی پولیو ویکسین برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویکسین کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سی ای او ہیلتھ موقع پر پہنچ گئے اور ویکسین کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
پولیو ویکسین کوڑے کے ڈھیر سے ملنے کے بعد سی ای او ہیلتھ اٹک نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو غیر جانبدار انکوائری کمیٹی بنانے کے لیےلیٹر لکھ دیا ہے۔