سائفر کیس میں سزا پر شاہ محمود قریشی 5 برس کیلئے نااہل قرار

اسلام آباد(اُمت نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 برس کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا

اور الیکشن کمیشن نے انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ سیکشن 232 کے تحت نااہل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔