پاک فوج اور ایف سی کا تربت کےسیلاب زدہ علاقے میں کامیاب ریسکیو آپریشن

راولپنڈی: (اُمت نیوز) پاک فوج اور ایف سی نے تربت کے سیلاب زدہ علاقے سامی میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

تربت کے علاقے سامی میں سیلاب کے بعد علاقہ مکین مشکل صورتحال میں پھنس گئے، پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے انخلا کا بروقت فیصلہ لیا۔

3 فروری کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور ایف سی کے دستوں نے کامیاب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا، آپریشن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے بچوں سمیت 9 افراد کو نکالنا تھا۔

ریسکیو کئے جانے والے افراد کو قریبی فرنٹیئر کور کیمپ میں بروقت طبی امداد اورضروری ادویات فراہم کی گئیں، علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ایف سی کے بروقت اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔