اسلام آباد(اُمت نیوز) اہل غزہ کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی۔
فلسطینیوں کی مدد کے لیے ضروری سامان پر مشتمل کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نورخان ائربیس سے روانہ کی گئی، جس میں غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق موسم سرما کے لیے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔
خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی، جہاں پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔ امدادی سامان بعد میں تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔امداد روانہ کرنے کے موقع پر این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے نور خان ائربیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔