سپاہی محمد طارق مکمل فوجی اعزاز کیساتھ بدین میں سپرد خاک

اسلام آباد(اُمت نیوز)29 جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقہ میں گھات لگائے

 

دہشتگردوں کے حملےمیں شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق شہید (ساکن بدین، سندھ) کو آبائی علاقے بدین میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

 

شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کے باعث خود کو ممتاز کیا ہے

 

اب تک 181 پاکستانی دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اندرون اور بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں